کوئٹہ: سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 10 August 2025

کوئٹہ: سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا

کوئٹہ (10 اگست 2025): بلوچستان کے علاقے سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا جس کے باعث ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام نے ٹریک پر دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اُس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی، دھماکے سے ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، ریلیف ٹرین کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے موقع پر روانہ کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں متاثر

واضح رہے کہ جون میں بلوچستان کے ضلع بولان میں مچھ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ریلوے کا ایک ملازم زخمی ہوگیا تھا۔

دھماکا اُس وقت ہوا جب ریلوے کی ایک ٹیم معمول کے مطابق ٹریک کی جانچ اور نگرانی پر مامور تھی۔ حکام کے مطابق متاثرہ حصہ فوری مرمت کے بعد بحال کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ دھماکا خیز مواد ریلوے ٹریک کے قریب نصب کیا گیا تھا۔

18 جون 2025 کو سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔

پولیس حکام نے بتایا تھا کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا صدر تھانے کی حدود میں بولان پمپ کے علاقے میں ہوا ہے، دھماکے کی جگہ گہرا گڑھا پڑ گیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/csKwYNL

No comments:

Post a Comment