اسلام آباد(6 سمتبر 2025): پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے متاثرین کیلئے امریکا کی جانب سے ضروری امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی فوجی طیارے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے، راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس پر امدادی سامان پہنچنے کے موقع پر پاک فوج کے افسران اور امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔
امریکی سفارت خانہ کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پیغام کے مطابق امریکی طیاروں نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پہنچایا، امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے سیلاب سے تباہ کاریوں اور متاثرہ افراد سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
U.S. military aircraft delivered essential supplies at the request of the Pakistan military in response to the devastating floods. At Nur Khan Air Base, CDA Baker extended her deepest condolences to the people of Pakistan, whose lives have been uprooted by the widespread,… pic.twitter.com/60XFcQjShO
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) September 6, 2025
یاد رہے کہ شدید بارشوں اور بھارت کے ڈیموں سے پانی کے اخراج کے بعد پاکستان کا صوبہ پنجاب سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے، جہاں لاکھوں افراد سیلاب سے متاثر ہیں، لوگوں کے گھر پانی میں ڈوب چکے ہیں، فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، بڑی تعداد میں لوگ کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کو اپنے وسائل سے ہٹ کر عالمی امداد کی بھی ضرورت ہے، اقوام متحدہ، برطانیہ کے بعد اب امریکا نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پاکستان بھیجا ہے۔
پنجاب سے سندھ میں داخل ہونے والے سیلاب کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے 16 لاکھ سے زائد لوگوں کے متاثر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اگر سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب آیا تو صورت حال مزید بد تر ہوجائے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FVBlhHa
No comments:
Post a Comment