کراچی: غیرقانونی اسلحہ کیس میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں غیر قانونی اسلحہ کیس میں ارمغان کے والد کامران قریشی کی ضمانت کے معاملے پر سماعت ہوئی۔
پراسیکیوٹر عبد الرزاق گجر نے ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست دائر کردی، جس میں کہا کہ عدالت کو گمرہ کرکے ضمانت لی گئی ہے ، عدالت کے فیصلے سے افسران بالابہت ناراض ہیں۔
جس پر عدالت نے کہا کہ اچھا تو آپ کے افسران بالا ہم سے ناراض ہیں؟ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ میں نے افسران بالاکوسمجھادیا ہےغلطی انسان سےہی ہوتی ہےتووہ سمجھ گئے ، جس پر عدالت نے سوال کیا اچھا آپ کے سمجھانے سے افسران بالاسمجھ گئے کہ عدالت سےغلطی ہوئی ہے؟
پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ ملزم کامران قریشی کوضمانت ملنےسےاس کوفائدہ پہنچ سکتاہے اور ان کے دیگر مقدمات بھی کمزور ہوسکتے ہیں، استدعا ہے کہ ملزم کامران قریشی کی ضمانت منسوخ کی جائے۔
ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ جھوٹا ہے اور اسے میرٹ پر ضمانت دی گئی ہے، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی درخواست کودیکھتےہیں اورمیرٹ پر فیصلہ سنائیں گے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور کہا کہ درخواست کا جائزہ لے کر میرٹ پر فیصلہ سنایا جائے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nMAKmot
No comments:
Post a Comment