دبئی(15 ستمبر 2025): پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھارتی ٹیم کے ہینڈ شیک سے گریز پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت کی سات وکٹوں سے جیت کے بعد بھارتی ٹیم کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
میچ کے بعد میڈیا کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی کھیل کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے روایتی ہینڈ شیک کے لیے تیار تھے، لیکن بھارتی ٹیم براہ راست میدان سے نکل گئی۔
انہوں نے کہا ظاہر ہے کہ ہم میچ کے اختتام پر ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے، ہمیں مایوسی ہوئی کہ ہمارے حریف(بھارتی ٹیم) نے ایسا نہیں کیا، ہم ہاتھ ملانے کے لیے گئے، لیکن وہ(بھارتی ٹیم) پہلے ہی ڈریسنگ روم کی طرف جا چکے تھے۔
مزید پڑھیں : ایشیاکپ میں بھارت نے پاکستان کو زیر کر دیا
مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ یہ کھیل ختم ہونے کا ایک افسوسناک طریقہ تھا، ہم اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے، اس کے باوجود ہمیں ہاتھ ملانے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
انہوں نے وضاحت کی، "میرے خیال میں یہ صرف اس واقعے کا نتیجہ تھا، ہم میچ کے اختتام پر ہینڈ شیک کے لیے بے تاب تھے، لیکن یہ نہیں ہوا، اور بس یہی بات تھی۔”
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی، میچ کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین شپ کیخلاف عمل کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کیا۔
میچ کے اختتام پر بھی عمومی طور پر سخت حریف بھی رسمی ہاتھ ملاتے ہیں لیکن بھارتی بلے باز میچ ختم ہوتے ہی میدان سے باہر چلے گئے اور پاکستان کھلاڑی میدان سے اکٹھے ہو کر باہر آئے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jMgi5c4
No comments:
Post a Comment