24 سے 48 گھنٹے میں بارش کا نیا اسپیل آنے کی پیشگوئی ہے، شرجیل میمن - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 10 September 2025

24 سے 48 گھنٹے میں بارش کا نیا اسپیل آنے کی پیشگوئی ہے، شرجیل میمن

کراچی (10 ستمبر 2025): سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 24 سے 48 گھنٹے میں بارش کا نیا اسپیل آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

شرجیل میمن نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ بارشوں اور دریاؤں میں بڑھتے پانی کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ریسکیو و ریلیف آپریشنز جاری ہیں، کراچی میں بارشوں کے بعد پیدا صورتحال بتدریج بہتری کی طرف جا رہی ہے، ڈیم بھرنے اور شدید بارشوں کی وجہ سے لیاری ندی اور ملیر ندی میں طغیانی آئی۔

انہوں نے کہا کہ سمندر میں اونچی لہروں کی وجہ سے بھی بارش کے پانی کے اخراج میں تاخیر ہوئی، کچھ نشیبی علاقوں میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مزید بارشیں نہ ہوئیں تو صورتحال کچھ ہی گھنٹوں میں معمول پر آ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش کا موجودہ اسپیل آج شدت اختیار کرے گا

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی شہری حکومت اور پی ڈی ایم اے سمیت تمام ادارے متحرک ہیں، تریموں اور پنجند پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، پنجند گڈو کے درمیان انتہائی اونچے درجے سیلاب ہے، گڈو اور سکھر بیراجز پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ کچے سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 4881 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، اب تک مجموعی طور پر 146,492 افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں، مجموعی طور پر 400,018 مویشی بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tshiMro

No comments:

Post a Comment