فرانس کے وزیر اعظم نے کون سی 3 غلطیاں کیں، جن پر ان کی حکومت ختم ہو گئی؟ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 9 September 2025

فرانس کے وزیر اعظم نے کون سی 3 غلطیاں کیں، جن پر ان کی حکومت ختم ہو گئی؟

پیرس (09 ستمبر 2025): فرانس کے وزیر اعظم فرانسوا بائرو نے 3 بڑی غلطیاں کیں، جن کی وجہ سے ان کی حکومت ایک سال کی مدت بھی پوری نہیں کر سکی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے وزیر اعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہو گئے ہیں، وہ 364 ارکان پارلیمنٹ کے مقابلے میں صرف 194 ارکان کا ووٹ حاصل کر سکے، جب کہ انھوں نے ابھی گزشتہ سال ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

فرانسوا بائرو 9 ماہ بعد ہی عہدے سے فارغ ہو گئے ہیں، جس سے فرانس میں نیا سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے، پارلیمنٹ نے بائرو حکومت کو 52 ارب ڈالر کے کٹوتی منصوبے پر مسترد کیا، پارلیمنٹ نے حکومت کے قرض کم کرنے کے منصوبے کے خلاف ووٹ دیا۔

فرانسیسی وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری مالی بحران حل کرنے میں ناکامی، عوامی تعطیلات ختم کرنا اور فلاحی اخراجات میں کمی کرنا ایسی تین غلطیاں ہیں جو وزیر اعظم بائرو کے خلاف عدم اعتماد کا سبب بنی ہیں۔

واضح رہے کہ عدم اعتماد کا شکار فرانسوا بائرو فرانسیسی صدر میکرون کے چھٹے وزیر اعظم ثابت ہوئے ہیں، صدر میکرون کو 2 برس سے کم عرصے میں 5 ویں وزیر اعظم کی تلاش کا چیلنج درپیش رہا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/e8FjT2C

No comments:

Post a Comment