چہرے نہیں پالیسی بدلو، فرانس میں میکرون کے خلاف لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 11 September 2025

چہرے نہیں پالیسی بدلو، فرانس میں میکرون کے خلاف لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے

پیرس (11 ستمبر 2025): فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف عوام میں آگ بھڑک اٹھی ہے، پرتشدد مظاہروں کے بعد 300 سے زائد لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں صدر امانوئل میکرون کے خلاف تحریک شدت اختیار کر گئی ہے، دارالحکومت پیرس سمیت دیگر شہروں میں بھی ہنگامے شروع ہو گئے، بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ چہرے نہیں پالیسی کو بدلنا ہوگا، مظاہرین نے صدر میکرون سے استعفے کا بھی مطالبہ کیا، اور احتجاج کے دوران سڑکیں بند کر دیں، دکانوں اور دیگر املاک کو آگ لگا دی۔

پولیس نے مظاہرین پر قابو پانے کے لیے پانی کی توپیں چلائیں اور آنسو گیس کے شیل برسا دیے، اور تین سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کی لندن آمد پر گرفتاری اور جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

واضح رہے کہ بدھ کو فرانس بھر میں مظاہرین نے ’’ہر شے کو روک دو‘‘ تحریک کے تحت شاہراہوں کو بند کیا، اور جگہ جگہ پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، جلاؤ گھیراؤ کو روکنے کے لیے حکام نے ملک بھر میں 80 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ صرف پیرس میں تقریباً 200 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

’’ہر چیز کو بلاک کردو‘‘ نامی یہ تحریک سوشل میڈیا پر زبردست مقبولیت حاصل کر چکی ہے، جو عوام کی جانب سے حکومتی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا ایک وسیع اظہار ہے، یہ تحریک مئی میں دائیں بازو کے گروپوں نے شروع کی لیکن اب بائیں بازو اور انتہائی بائیں بازو والے بھی اس میں شامل ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس میں سیاسی بحران گہرا ہونے لگا ہے ایک دن قبل ہی فرانسیسی وزیر اعظم کو بجٹ میں کٹوتیوں پر پارلیمنٹ کے ذریعے معزول کیا گیا ہے اور ان کی جگہ قدامت پسند سیبسٹین لیکورنو نے صدر ایمانوئل میکرون کے نئے وزیر اعظم کے طور پر عہدہ سنبھالا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ میکرون ہی ہے جو مسئلہ ہے، وزرا نہیں، جانا اس نے ہی ہے۔ پیرس میں مظاہروں میں طلبہ اور اسکول کی عمر کے نوجوان بھی شامل ہو چکے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AzpuYq3

No comments:

Post a Comment