اسرائیل کیلئے جاسوسی، یمن میں اقوام متحدہ کے 11 اہلکار گرفتار - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 5 September 2025

اسرائیل کیلئے جاسوسی، یمن میں اقوام متحدہ کے 11 اہلکار گرفتار

صنعا: امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کے شبہے میں یمن کے حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے 11 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے حوثیوں نے اس ہفتے کے اوائل میں اسرائیلی حملے میں انصار اللہ سے تعلق رکھنے والے حوثی وزیرِاعظم اور 9 وزرا کی شہادت پر متعدد افراد کو حراست میں لیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یمن میں اقوام متحدہ کے 11 ملازمین کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب گزشتہ ہفتے اسرائیلی فضائی حملے میں حوثیوں کے وزیرِاعظم اور ان کی کابینہ کے تقریباً نصف اراکین شہید ہوگئے تھے۔

حوثی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے جن ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے ان پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔

اسرائیل کا غزہ شہر پر 40 فیصد قبضے کا دعویٰ؛ وحشیانہ حملے مزید تیز کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم احمد غالب دارالحکومت صنعا کے جنوبی علاقے حدا میں گھر پر بمباری کے باعث جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے وزیراعظم احمد غالب کے 3 ساتھی بھی شہید ہوئے تھے۔

انصاراللہ نے گزشتہ سال 10 اگست کو احمد غالب کو وزیراعظم مقرر کیا تھا، وہ حوثیوں کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EwfMLFa

No comments:

Post a Comment