اسرائیل کا غزہ شہر پر 40 فیصد قبضے کا دعویٰ؛ وحشیانہ حملے مزید تیز کرنے کا اعلان - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 5 September 2025

اسرائیل کا غزہ شہر پر 40 فیصد قبضے کا دعویٰ؛ وحشیانہ حملے مزید تیز کرنے کا اعلان

تل ابیب (5 ستمبر 2025): اسرائیل نے غزہ شہر پر 40 فیصد قبضے کا دعویٰ کرتے ہوئے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ غزہ شہر کے 40 فیصد حصے پر قابض ہیں۔

غزہ شہر میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری نے فلسطینیوں کو گھر چھوڑنے پر مجبور کیا جبکہ ہزاروں نے انخلا کی اسرائیلی دھمکی کی مخالفت کا اعلان کیا۔

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز اسرائیلی حملے سے کم از کم 53 افراد شہید ہوئے، زیادہ تر حملے غزہ شہر میں کیے گئے جہاں اسرائیلی فوج نے مضافاتی علاقوں میں پیش قدمی کی اور اب وہ شہر کے مرکز سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کے زخمی و بیمار بچوں کو برطانیہ لانے کی تیاری

اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے زیتون اور شیخ رضوان علاقوں کا نام لیتے ہوئے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ہم فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا رہے ہیں، آج ہم غزہ شہر کے 40 فیصد علاقے پر قابض ہیں۔

جنرل ایفی ڈیفرین نے بتایا کہ ہمارے حملے آنے والے دنوں میں مزید تیز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر جگہ حماس کا تعاقب جاری رکھیں گے، یہ مشن اسی وقت ختم ہوگا جب اسرائیل کے باقی یرغمالیوں کی واپسی ہوگی اور حماس کی حکمرانی ختم ہوگی۔

جنرل ایفی ڈیفرین نے تصدیق کی کہ آرمی چیف آف اسٹاف ایال ضمیر نے کابینہ میں وزرا کو بتایا کہ انہیں غزہ میں فوجی حکمرانی نافذ کرنا ہوگی۔

وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کے انتہائی دائیں بازو کے ارکان اسرائیل پر زور دے رہے ہیں کہ وہ غزہ میں فوجی حکومت نافذ کرے اور وہاں بستیاں قائم کرے۔

اسرائیل نے 10 اگست کو غزہ شہر میں وحشیانہ حملوں کا آغاز کیا جس کے بارے میں نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ کے اس حصے میں حماس کے مزاحمت کاروں کو شکست دینے کا منصوبہ ہے جہاں جنگ کے ابتدائی مرحلے میں اسرائیلی فوجیوں نے سب سے زیادہ لڑائی لڑی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mXOIJ4R

No comments:

Post a Comment