اسلام آباد (6 ستمبر 2025) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاست میں جوتا، سیاہی اور گالم گلوچ پی ٹی آئی نے متعارف کرایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں کہا کہ مسجد نبویؐ میں مریم اورنگزیب کو گالیاں دینا، بال نوچنے کا واقعہ افسوسناک تھا۔
وفاقی وزیردفاع نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی علالت کا مذاق اڑایا گیا، سیاسی حریفوں کی فیملیز کو ٹارگٹ کرنا شرمناک عمل ہے، سوشل میڈیا پر غلاظت کا طوفان پی ٹی آئی نے برپا کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج بانی کے اپنے خاندان میں دو گروپوں کی لڑائی میں انڈے استعمال ہوئے، آگ اب اپنے دامن تک پہنچ گئی ہے، سیاست میں مخالفت ہونی چاہیے مگر تہذیب کے دائرے میں ہو۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ علیمہ خان بزرگ خاتون اور ان کا کردار بہن کے طور پر وہ بڑی باوفا بہن ہیں، ان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے۔
یہ پڑھیں: علیمہ خانم پر انڈا پھینکنے والی خواتین کون تھیں ؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا
خیال رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہن علیمہ خانم میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس وقت ان پر دو انڈے پھینکے گئے۔
گفتگو کے دوران ایک انڈہ علیمہ خانم کو لگا جس کے بعد پارٹی کارکنان نے شور شرابہ شروع کردیا اور پولیس نے موقع سے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔
’بشریٰ بی بی کی بہن کہتی ہیں علیمہ خانم نے خود کو ہی انڈا پڑوایا‘
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/z3w5bNR
No comments:
Post a Comment