لیبرروم میں خواتین ڈاکٹرز آپس میں گتھم گتھا، ویڈیو وائرل - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 18 September 2025

لیبرروم میں خواتین ڈاکٹرز آپس میں گتھم گتھا، ویڈیو وائرل

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں لیبرروم فائٹ کلب میں تبدیل ہوگیا، خواتین ڈاکٹرز آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش میں برسا منڈا میڈیکل کالج کا لیبر روم ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ بن گیا، اسپتال میں ڈیوٹی کے معاملے پرخواتین ڈاکٹرز گتھم گتھا ہوگئیں۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سی سی ٹی وی میں انٹرن ڈاکٹروں کو سینئر خاتون ڈاکٹر کو دھکے دیتے اور حملہ کرتے دیکھا گیا۔ کالج انتظامیہ کا کہنا ہے جھگڑا لیبر روم ڈیوٹی کے معاملات سے شروع ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by INDIANS (@indians)

اس سے قبل ملائیشیا میں شور کرنے سے منع کرنے پر دوران پرواز مسافر طیارہ میدان جنگ بن گیا تھا، ملائیشیا سے چین جانے والے طیارے میں مسافر آپس میں لڑ پڑے تھے۔

ایئرایشیا ایکس کی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑا شروع ہوا۔ پرواز کوالالمپور (ملائیشیا) سے چینگدو (چین) جا رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ایک مرد مسافر نے کچھ خواتین کو آپس میں تیز آواز میں باتیں کرنے سے منع کیا۔

طیارے میں سوار ایک مرد مسافر آرام کرنا چاہتا تھا لیکن جب اس نے خواتین سے آہستہ بولنے کو کہا تو وہ نہ مانیں۔ اس پر اس نے انہیں ”بیوقوف”کہا اور چپ ہو جاؤ کا بھی لفظ استعمال کیا، جس پر بات بڑھ گئی۔

بھارتی اور افغانی سپورٹرز گراؤنڈ میں گتھم گتھا، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون جہاز کی سیٹ پرچڑھ کر اس مرد پر گھونسے برسا رہی ہے، اس مرد نے خود کو بچانے کے لیے ٹیبل کا سہارا لیا۔ عملے نے بھی بیچ بچاؤ کرکے صورتحال سنبھالنے کی کوشش کی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XTvEaQI

No comments:

Post a Comment