ابوظہبی ڈیزرٹ موٹر ریس کا ٹائٹل فرانسیسی ڈرائیور اور ان کی اہلیہ کے نام - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 7 April 2019

ابوظہبی ڈیزرٹ موٹر ریس کا ٹائٹل فرانسیسی ڈرائیور اور ان کی اہلیہ کے نام

UAE

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں پانچ روزہ ڈیزرٹ موٹر ریس کا ٹائٹل فرانسیسی ڈرائیور پیٹرہینسل اور ان کی اہلیہ نے اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پانچ روزہ موٹر ریس اختتام پزیر ہوگئی، صحرا میں فراٹے بھرتی گاڑیوں کا مقابلہ مشہور ریسراسٹیفن پیٹرہینسل اور انکی اہلیہ کے نام رہا۔

فاتح جوڑے نے مقررہ فاصلہ اٹھارہ گھنٹے تین منٹ پینتالیس سیکنڈ میں طے کیا، اس طرح انہوں نے کانٹے دار مقابلے کے بعد جیت کا ٹائٹل اپنے سر سجا لیا۔

ایونٹ کے پہلے روز کے مقابلے میں فرینچ ریسر سیریل ڈیسپریس چھائے رہے تھے، ڈیسپریس نے دو سو باسٹھ کلو میٹر کا فاصلہ انتالیس منٹ پندرہ سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

بائیک کیٹیگری میں برطانیہ کے سیم سندرلینڈ نے چھ منٹ کی برتری حاصل کرکے پہلا مرحلہ اپنے نام کیا تھا۔

یو اے ای میں گذشتہ سال فروری میں ریڈ بل ایئر ریس ورلڈ چیمپیئن شپ ہوا تھا، ایئر ریس میں دنیا کے مختلف ممالک کے 14 ہوا بازوں نے شرکت کی تھی۔

ایئر ریس میں متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے جہازوں نے کرتب دکھائے، ریس میں ہوا بازوں نے فضائی کرتب دکھائے اور رکاؤٹوں کو عبور کیا تھا۔

The post ابوظہبی ڈیزرٹ موٹر ریس کا ٹائٹل فرانسیسی ڈرائیور اور ان کی اہلیہ کے نام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2G5F72y

No comments:

Post a Comment