ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی ہوگئی؟ اعداد و شمار جاری - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 23 January 2025

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی ہوگئی؟ اعداد و شمار جاری

اسلام آباد : ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کرگئی، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ سے زائد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ سے زائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی تعداد کے بارے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیے۔

جس میں بتایا گیا کہ ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 515 ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 12لاکھ 75ہزار222 اور خواتین ووٹرز کی کل تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 93 ہزار 293 ہے۔

ووٹرز اعدادو شمار کے مطابق اسلام آباد میں کل ووٹرز کی تعداد11لاکھ 70ہزار844 اور بلوچستان میں کل ووٹرزکی تعداد 54 لاکھ 37 ہزار699 ہے۔

اسی طرح خیبر پختونخواہ میں کل ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار371 ، سندھ میں کل ووٹرزکی تعداد2 کروڑ78 لاکھ 24 ہزار 70 اور پنجاب میں کل ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار ہے۔

خیال رہے کہ 2024 کے الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر کافی تنقید کی گئی تھی اور کچھ سیاسی جماعتوں نے ادارے پر انتخابی نتائج تبدیل کرنے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔

حالیہ ادوار میں بھی سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے تفصیلی فیصلے میں الیکشن کمیشن کے رویے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ای سی پی فروری 2024 میں اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہا۔

اس حوالے سے سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بنیادی فریق سے مخالف کے طور پر کیس لڑتا رہا، الیکشن کمیشن ملک میں جمہوری عمل کا ضامن اور حکومت کا چوتھا ستون ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nwp9LSX

No comments:

Post a Comment