بیجنگ : امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کےلیے 76 روز سے جاری چینی شہر ووہان کا لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2019 سے چین کے انڈسٹریل شہر ووہان پر پنجے گاڑنے والے نئے مہلک ترین کوویڈ 19 وائرس نے آج ساری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
کرونا وائرس کی وبا نے سب سے پہلے ووہان شہر کو اپنا شکار بنایا تھا جہاں وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا تھا اور لوگ ہزاروں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر متاثر اور ہلاک ہورہے تھے۔
چینی حکومت نے حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے ووہان کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ تھا جس کے بعد ووہان کا فضائی اور زمینی راستہ چین سمیت ساری دنیا سے منقطع ہوگیا تھا۔
چین نے 23 جنوری کو ہوبی صوبے کے شہر ووہان کا لاک ڈاؤن کیا تھا جسے آج 76 روز بعد ختم کیا گیا تھا کیونکہ اب ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پایا جاچکا ہے۔
خیال رہے کہ ووہان پہلا شہر تھا جہاں جان لیوا کرونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا اور اب اس نے دنیا بھر کے 14 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرچکا ہے۔
The post ووہان سے 76 روز بعد کرونا وائرس لاک ڈاؤن ختم، امریکی میڈیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2yAS1V1
No comments:
Post a Comment