برسلز: یورپی ممالک میں موجود مسلمان شب برأت عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں، شب بیداری کے دوران مسلمان کرونا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق یورپ بھر میں مسلمان شب برأت عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں، علما کا کہنا تھا کہ یورپ میں کرونا وائرس کے سبب مساجد بند ہونے کی وجہ سے مسلمان گھروں میں شب بیداری کر کے کرونا کے خاتمے کے لیے دعا کریں۔
علما نے شب برات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لائیو خطاب کیے، علما نے ہدایت کی کہ اللہ سے سچے دل سے توبہ کر کے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، تاکہ کرونا وائرس کی وبا ختم ہو۔
شب برأت، ’گھروں پر رہ کر کرونا سے نجات کی دعا مانگیں‘
خیال رہے کہ پاکستان میں بھی آج شب برأت ہوگی، لوگ گھروں پر رہتے ہوئے شب بیداری کریں گے اور خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ اس سلسلے میں گزشتہ رات وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کرونا وبا سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ شب برأت کے موقع پر لوگ گھروں میں رہ کر عبادت کریں اور کرونا سے نجات کی بھی دعا مانگیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی تھی کہ وہ احتیاط کریں اور انفرادی عبادت کریں۔ انھوں نے کہا کہ زندگی میں کبھی ایسے حالات نہیں دیکھے، لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ایسے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
The post یورپ بھر میں مسلمان شب برأت عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2wnFCTP
No comments:
Post a Comment