لاک ڈاؤن، صنعت کاروں نے فیکٹریاں بند کرنا شروع کر دیں، لیبر فارغ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 7 April 2020

لاک ڈاؤن، صنعت کاروں نے فیکٹریاں بند کرنا شروع کر دیں، لیبر فارغ

کراچی: شہر قائد میں کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد صنعت کاروں نے فیکٹریاں بند کر کے لیبر کو فارغ کرنا شروع کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کورنگی میں واقع گارمنٹ ایکسپورٹ کی بڑی فیکٹری نے ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے، ایک اور فیکٹری آرٹسٹک ملینئرز نے بھی بڑی تعداد میں ملازمین کو فارغ کر دیا۔

نوکریوں سے فارغ ہونے والے ملازمین نے حکومت سندھ سے فریاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مدد کی جائے، ہم بھوکے مر جائیں گے، ملازمین کا کہنا تھا کہ ہماری نوکریوں کو وعدے کے مطابق تحفظ فراہم کیا جائے۔

لاک ڈاؤن : ٹیکسٹائل فیکٹری نے700 سے زائد ملازمین کو نکال دیا

متاثرین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے حکم نامہ جاری کیا تھا کہ کوئی نجی ادارہ یا فیکٹری ملازمین کو نوکری سے نہیں نکالے گی۔ ملازمین نے اے آر وائی نیوز کے نمایندے کو بتایا کہ مل کے مالک سیٹھ یعقوب کا کہنا تھا کہ وہ تنخواہیں نہیں دے سکتے اس لیے سب کو فارغ کیا جا رہا ہے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 2 ٹیکسٹائل فیکٹریاں بند، مالکان گرفتار

ادھر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری نے ایک نوٹفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کے پیش نظر صنعتیں لازمی بند رہیں گی، چناں چہ ہم اپنے تمام ممبرز سے گزارش کر رہے ہیں کہ اپنے یونٹس (ضروری صنعت کے علاوہ) آج سے مکمل طور پر بند کر دیں۔

The post لاک ڈاؤن، صنعت کاروں نے فیکٹریاں بند کرنا شروع کر دیں، لیبر فارغ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UQ01tW

No comments:

Post a Comment