سعودی عرب: پابندی کے خاتمے کے بعد مسافروں کیلئے ایک اور بڑی خبر آگئی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 26 August 2021

سعودی عرب: پابندی کے خاتمے کے بعد مسافروں کیلئے ایک اور بڑی خبر آگئی

ریاض: سعودی عرب کی جانب سے سفری پابندی کے خاتمے کے اعلان کے بعد ملکی ایئرپورٹس سے متعلق بھی اہم ہدایت جاری کردی گئی۔

سعودی عریبین ایئرلائنز(السعودیہ) نے تمام ملکی اور غیرملکی مسافروں کو واضح کردیا ہے کہ بغیر ویکسین یافتہ شہری سعودی عرب کے کسی بھی ایئرپورٹ میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

السعودیہ کا کہنا ہے کہ مملکت کے ایئرپورٹس میں داخلے کی بنیادی شرط کورونا ویکسین ہے۔

ایئرلائن نے یہ بھی کہا کہ حکومتی پابندی کا تقاضا ہے کہ سعودی عرب کے ایئرپورٹس میں داخل ہونے کی بنیادی شرط کورونا ویکسین یافتہ ہونا ہے، مسافروں کو توکلنا ایپ کے ذریعے یہ ثابت کرنا ہوگا۔

سعودی عرب جانے والے اقامہ ہولڈر کیلئے اچھی خبر آگئی

مملکت کی ایئرلائن نے مسافروں کو ہدایت کی کہ سفری قوائد وضوابط جاننے کے خواہش مند اس لنک پر رجوع کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی سول ایوی ایشن نے مخصوص ممالک پر عائد عارضی سفری پابندیوں میں نرمی کی ہے۔ ہدایت نامہ کے مطابق مکمل ویکسی نیشن والے افراد کو مملکت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے اقامہ ہولڈرز پر عارضی پابندی ختم کردی گئی۔

The post سعودی عرب: پابندی کے خاتمے کے بعد مسافروں کیلئے ایک اور بڑی خبر آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DjU3py

No comments:

Post a Comment