اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈفوڈپروگرام سے ملاقات میں دنیا میں ہنگامی حالات میں خوراک کی فراہمی کیلیئے ورلڈ فوڈ پروگرام کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستان ورلڈ فوڈ پروگرام کیساتھ شراکت داری کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈفوڈپروگرام کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعظم نے دنیا میں خوراک کی فراہمی میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے کردار کو سراہا۔
ملاقات میں افغانستان کی بدلتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانیوں کیلئےخوراک کی ضروریات کےپیش نظرپاکستان،ورلڈفوڈپروگرام کے تعاون پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ورلڈ فوڈ پروگرام کے مختلف منصوبوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے اور ورلڈ فوڈ پروگرام کیساتھ شراکت داری کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے، جامع حکومت کی تشکیل،عالمی برادری کا مثبت رویہ انسانی بحران سے بچاسکتا ہے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کے چیف ورلڈ فوڈ پروگرام ڈیوڈ بیسلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اسلام آباد میں امدادی طیاروں کی مرمت کی گئی ، ائیرپورٹ پر طیاروں کی مرمت پرپاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، کابل سے اسلام آباد اور دیگرافغان شہروں میں پروازیں جاری رکھیں گے، انسانی بنیادوں پر پروازوں کاسلسلہ جاری رکھاجائے گا۔
The post وزیراعظم کی ہنگامی حالات میں خوراک کی فراہمی کیلیے ورلڈ فوڈ پروگرام کے کردار کی تعریف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WscGqt
No comments:
Post a Comment