وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 26 August 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات

اشک آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکمانستان کے صدرقربان قلی بردی محمدوف سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان ترکمانستان کیساتھ اقتصادی روابط کے فروغ کیلئےپرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 4ملکی دورےکےتیسرےمرحلےمیں ترکمانستان پہنچے، جہاں پاکستانی سفیر اور ترکمانستانی وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکمانستان صدرقربان قلی بردی محمدوف سے ملاقات ہوئی ، وزارت خارجہ ترکمانستان کے سینئر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے ، وزیرخارجہ نے ترکمانستان صدرکووزیراعظم عمران خان کانیک خواہشات کاپیغام دیا۔

ملاقات میں شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان،ترکمانستان سےتعلقات کواہمیت دیتا ہے، پاکستان ترکمانستان کیساتھ اقتصادی روابط کے فروغ کیلئےپرعزم ہے۔

وزیرخارجہ نے ترکمانستان کے صدر کوافغانستان صورتحال پرپاکستانی نقطہ نظرسےآگاہ کرتے ہوئے کہا پر امن اورمستحکم افغانستان خطےمیں منفعت کاباعث ہوگا۔

اس موقع پر ترکمانستان صدر نے وزیر خارجہ کو ترکمانستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا افغان صورتحال کے پیش نظروزیر خارجہ کی کاوشوں کوسراہا۔

The post وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38fVE1m

No comments:

Post a Comment