کراچی: ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بحری جہاز ‘پی این ایس ذوالفقار’ نے سعودی عرب کی ‘بندرگاہ جدہ’ کا دورہ کیا اس دوران پاک نیوی اور سعودی عسکری حکام کی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بندرگاہ آمد پر میزبان بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے جہاز کا استقبال کیا، سعودی بحریہ کے کمانڈر ویسٹرن فلیٹ کمانڈ کی جانب سے پی این ایس ذوالفقار کا وزٹ کیا گیا۔ سعودی کمانڈر ویسٹرن نیول ایویشن نے بھی جہاز کا معائنہ کیا۔
پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ میزبان حکام نے مشن کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسر سے ملاقات کی اس دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ضمن میں ترجمان نے مزید بتایا کہ مشن کمانڈر نے امیرالبحر کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا، جدہ آمد سے قبل جہاز نے بحری مشقوں میں بھی حصہ لیا، بحرعی مشقوں میں ترکی اور اطالوی جہاز بھی شریک تھے۔
مذکورہ مشقوں کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔
The post پاک بحری جہاز ‘پی این ایس ذوالفقار’ کی سعودی بندرگاہ آمد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sQth33
No comments:
Post a Comment