میری اہلیہ اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہیں، زندگی بھر ساتھ رہیں گے، وزیراعظم - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 7 April 2019

میری اہلیہ اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہیں، زندگی بھر ساتھ رہیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرتی افواہوں ٓکو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ازدواجی زندگی میں کوئی تلخی نہیں، افواہیں محض افواہیں ہیں، میری اہلیہ میرے لیے اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہیں، جب تک زندگی ہے ہم دونوں ساتھ رہیں گے۔

واضح رہے کہ کچھ میڈیا چینلز پر وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی تھیں، وزیراعظم کی وضاحت کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان تیسری بار رشتہ ازدواج سے منسلک

یاد رہے کہ گزشتہ سال فروری میں وزیراعظم عمران خان، پاکپتن کی روحانی شخصیت بشریٰ بی بی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح مفتی سعید نے لاہور میں پڑھایا تھا جس میں کپتان کی جانب سے قریبی رشتہ دار اور ساتھیوں عون چوہدری اور زلفی بخاری نے جب کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے بھی کچھ عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔

خیال رہے کہ یہ 65 سالہ عمران خان کی تیسری شادی ہے ان کی پہلی شادی جمائما گولڈ اسمتھ سے 16مئی 1995 کو ہوئی جس سے اُن کے دو بچے سلیمان اور قاسم ہیں یہ شادی نو سال بعد 22 جون 2004 کو ختم ہوئی جس کے بعد عمران خان نے دوسری شادی صحافی ریحام خان سے جنوری 2015 میں کی تاہم یہ شادی ایک سال بھی نہ چل سکی تھی۔

The post میری اہلیہ اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہیں، زندگی بھر ساتھ رہیں گے، وزیراعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2YY4NG6

No comments:

Post a Comment