مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکےقافلوں کاگزر، سری نگر ہائی وے عوام کے لیے بند - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 7 April 2019

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکےقافلوں کاگزر، سری نگر ہائی وے عوام کے لیے بند

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالموں کے بعد کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھی کشمیریوں کو تنگ کرنا شروع کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کٹھ پتلی انتظامیہ  نے کشمیریوں کوتنگ کرنےکے لیے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے سری نگر ہائی وے کو بھارتی فورسز کے قافلوں کے لیے بند کردیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی فورسزکےقافلوں کے گزرنے کےدوران ہائی وےبندکی۔

کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے  بھارتی کٹھ پتلی انتظامیہ کےاقدام پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہائی وے کو بند کرنے کے اقدام کو ناقابلِ فہم قرار دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں کشمیری روزانہ ہائی وے پر سے گزرتے ہیں، اس کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، اس طرح کے اقدامات سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے مظالم جاری، ایم ٹیک کے طالب علم سمیت دو نوجوان شہید

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہائی وے بند ہونے کی وجہ سے والد اپنی بیٹی کو اسپتال نہ لے جاسکا، اُس نے اہلکاروں کی منتیں بھی کیں مگر ایمبولینس کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس رپورٹ کے مطابق اتواراوربدھ کوبھارتی فورسزکےقافلےگزرنےکی وجہ سے سری نگر ہائی وےکو عام ٹریفک کے لیے بند کیا گیا۔

دوسری جانب دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں دو نوجوانوں کی شہادت کے بعد وادی کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھی۔ علاوہ ازیں انڈین انٹلیجنس ایجنسی نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے صاحبزادے ڈاکٹر نعیم گیلانی کو  تفتیش کے لیے منگل کے روز نئی دہلی طلب کرلیا۔

The post مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکےقافلوں کاگزر، سری نگر ہائی وے عوام کے لیے بند appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2FTEesK

No comments:

Post a Comment