کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں حکومت کو بھی ساتھ دینا چاہیے، گورنر سندھ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 7 April 2019

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں حکومت کو بھی ساتھ دینا چاہیے، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کو کراچی میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر میں لگائی جانے والی ’مائی کراچی‘ نمائش کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جب شہر کے حالات خراب ہوتے تھے اُس دور میں نمائش کا آغاز کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں مبارکباد دوں گا جن حالات میں نمائش کاآغازہوا وہ کٹھن وقت تھا مگر آج پورا کراچی اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے یہاں موجود ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہر سال شہریوں کی بڑی تعداد نمائش میں شرکت کرتی ہے جس کی وجہ سے جگہ کم پڑ جاتی ہے، حکومت پورٹ قاسم میں بڑی جگہ فراہم کرنے کو تیار ہے تاکہ بھرپور نمائش کا انعقاد کیا جائے۔

مزید پڑھیں: کراچی، تین روزہ نمائش شہریوں کی توجہ کا مرکز، عوام کا سیلاب امڈ آیا

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والے منصوبوں پر حکومت کو ساتھ دینا چاہیے، ہماری حکومت کی خواہش ہے ہم ٹریڈنگ نہیں بلکہ  انڈسٹریل اسٹیٹ بنیں تاکہ ملک کو روشن مستقبل مل سکے۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے حسن اسکوائر پر واقع ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے، 5 اپریل جمعے سے تین روزہ نمائش کا آغاز کیا گیا جس کا آج آخری روز ہے۔

The post کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں حکومت کو بھی ساتھ دینا چاہیے، گورنر سندھ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2D0uIn9

No comments:

Post a Comment