کراچی : ظالم شوہر نے تشدد کر کے اپنی بیوی کو قتل کر ڈالا اور سسر فون کرکے کہا گھر میں تمہاری بیٹی کی لاش پڑی ہے، جاکر اٹھا لو۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 12 ای میں ظالم شوہر نے تشدد کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا
سفاک ملزم نے فرار ہونے کے بعد مقتولہ صباح کہ والد کو فون کر کے اطلاع دی اور کہا کہ تمہاری بیٹی کو قتل کر دیا ہے جاؤ جا کر لاش اٹھا لو۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 22 سالہ صباکےنام سے ہوئی، لڑکی نے چند برس قبل عرفان سے پسند کی شادی کی تھی۔
حکام کا کہنا تھا کہ قتل کے بعد سے مقتولہ کا شوہر عرفان موقع سے فرار ہے ، مقتولہ کے دو بچے بھی ہیں۔
پولیس نے کہا کہ عرفان نشے کا عادی ہے اور پہلے بھی بیوی کے ساتھ لڑائی جھگڑے کرتا تھا اور اس کا آبائی تعلق صادق آباد سے ہے۔
مقتولہ کے والد نے پولیس کو بیان میں کہا کہ آج صبح مجھے دامادکا فون آیا تھا، دامادعرفان نے کہا گھر میں تمہاری بیٹی کی لاش پڑی ہےجاکر اٹھا لو۔
پولیس نے کرائم سین یونٹ کوجائےوقوعہ پر طلب کرلیا اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/15T8zfS
No comments:
Post a Comment