کراچی : اورنگی ٹاؤن سے 2 بچوں کا اغوا، اصل کہانی سامنے آگئی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 23 January 2025

کراچی : اورنگی ٹاؤن سے 2 بچوں کا اغوا، اصل کہانی سامنے آگئی

کراچی : اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے 2 بچوں اغوا کے واقعے کی اصل کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے 2 بچوں کے اغوا کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی۔

ایان اور مبشر کے مبینہ اغوا کے واقعات ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے حل کرلئے۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں بچے اغوا نہیں بلکہ خودہی لاپتہ ہوگئے تھے تاہم پولیس نے ضابطےکی کارروائی کے بعد دونوں بچوں کو والدین کے حوالے کردیا۔

فرنٹیئر کالونی سے لاپتہ ہونیوالے 10 سالہ ایان کو پولیس نے اورنگی سےڈھونڈ نکالا ، 10 سالہ ایان کا ذہنی توازن درست نہیں گھر سے کھیلنے کیلئے نکلا اور لاپتہ ہوگیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ گزشتہ روزفرنٹیئرکالونی سےلاپتہ ہونیوالا 10 سالہ مبشر بھی آگرہ تاج سے مل گیا تھا، مبشر گھر والوں سے ناراض ہوکرخود ہی چلا گیا تھا نامعلوم شہری کی اطلاع پر والدین کو ملا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دونوں واقعات پرپولیس مزید تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OeBs7Sv

No comments:

Post a Comment