کراچی: اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے لازمی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا معاملہ چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے اندرون ملک سفر کے لیے مسافروں پر کورونا ویکسینیشن کی لازمی شرط عائد کی ہے جس کا اطلاق 10 ستمبر سے ہوگا۔
اس پابندی کے خلاف شہری سپریم کورٹ پہنچ گیا اور لازمی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا معاملہ چیلنج کردیا۔
سپریم کورٹ میں شہری کی درخوست یکم ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
خیال رہے کہ 22 اگست کو سی اے اے نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے مسافروں پر کورونا ویکسینیشن کی لازمی شرط کا اعلان کیا اور کہا 10 ستمبر 2021 سے اندرون ملک ویکسین کے بغیر سفر نہیں کیا جا سکے گا۔
نیا سفری ہدایت نامہ جاری، مسافروں پر نئی پابندی عائد!
کورونا ویکسین نہ کروانے والوں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔
ایئرلائنز کو اندرون ملک سفر کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 18سال سے زائد عمر والے ویکسی نیشن کرانے پر ہی اندرون ملک فضائی سفر کرسکیں گے۔
The post اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے اہم خبر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sTthiN
No comments:
Post a Comment