سعودی عرب میں بڑے منصوبوں کا اعلان - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 27 August 2021

سعودی عرب میں بڑے منصوبوں کا اعلان

ریاض: سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت میں 2016 سے اب تک 1 ٹریلین ڈالر کے رئیل اسٹیٹ اور انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔

عالمی پراپرٹی کنسلٹنٹ ‘نائٹ فرینک’ نے اپنے تجزیے میں بتایا ہے کہ سعودی عرب میں 2016 سے اب تک 1 ٹریلین ڈالر کے رئیل اسٹیٹ اور انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبوں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ نائٹ فرینک کے مشرق وسطیٰ کی تحقیق کے سربراہ فیصل درانی کا کہنا ہے کہ مملکت ترقی کے منازل طے کررہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی وژن 2030 کو حاصل کرنے کی خواہش حقیقت میں پوری ہو رہی ہے، مملکت بھر میں میگا پراجیکٹس کی تعداد میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فیصل درانی کا کہنا تھا کہ 2030 تک سالانہ 100 ملین وزیٹرز کو راغب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، یہ ہدف پہلے حاصل ہوتا دیکھ رہے ہیں، جدہ اسلامی بندرگاہ پر نیا کروز ٹرمینل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

سعودی عرب میں نئے اقدامات کا آغاز

عالمی پراپرٹی کنسلٹنٹ کے مطابق سعودی عرب میں مجموعی اخراجات میں سے تقریباً 300 بلین ڈالر نئے انفراسٹرکچر کے لیے مختص ہیں۔ وسیع مسافر ریل نیٹ ورک اور ریاض میں نیا ہوائی اڈہ بھی قائم کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب مملکت نے مصنوعی ذہانت جیسے ڈیجیٹل شعبوں میں سعودی عرب کی عالمی درجہ بندی بڑھانے کے لیے اقدامات کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ملکی وزیر برائے کمیونکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عبدالله السواحه کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل شعبے کی ترقی کے لیے نئے پروگرامز شامل کیے گئے ہیں جس کا مقصد 67 کروڑ ڈالر کی مالیت کے کاروباری اداروں میں جدت پیدا کرنا ہے۔

The post سعودی عرب میں بڑے منصوبوں کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BhcxFs

No comments:

Post a Comment