روسی صدر کا افغانستان سے متعلق اہم اعلان - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 27 August 2021

روسی صدر کا افغانستان سے متعلق اہم اعلان

ماسکو : روسی صدر ولادی میر پوتن نے افغانستان میں اپنی مسلح افواج نہ بھیجنے کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتن نے افغانستان کے موجودہ حالات اور صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس افغانستان کے خلاف حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے لیکن اب اپنی فوج کو کسی بھی طرح کے تنازعات میں نہیں پھنسائیں گے۔

پوتن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حالات ان دنوں انتہائی تشویشناک ہیں اور ہم افغانستان کے اندرونی معاملات میں نہیں پڑیں گے کیوں کہ سوویت یونین 80 کی دہائی میں افغانستان گیا تھا جو ہمارے لیے سبق آموز ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان سے امریکا اور اتحادی افواج بڑی تعداد میں اپنے سفارت کاروں اور شہریوں سمیت نکل چکی ہے اور اب صرف کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی امریکی افواج کے کنٹرول میں ہے۔

غیر ملکی افواج کے نکلتے ہی صوبہ پنجشیر کے علاوہ افغانستان کا مکمل کنٹرول طالبان نے حاصل کرلیا ہے۔

The post روسی صدر کا افغانستان سے متعلق اہم اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38iQ7XS

No comments:

Post a Comment