نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے بیٹی کے سامنے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 27 August 2021

نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے بیٹی کے سامنے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

لاہور: گڑھی شاہو میں ایک شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ، پولیس نے روایتی کاروائی کرتے مقدمہ درج کر لیا لیکن ملزمان تاحال فرار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بیٹی کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا، جہاں گڑھی شاہو میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے روایتی کاروائی کرتے مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان تاحال فرار ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسلحہ کے زورپر2سال کی بچی کے سامنے ماں کیساتھ زیادتی کی، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے مغلپورہ کی رہائشی خاتون کو سیف نامی ملزم نے نوکری دلانے کےبہانےبلایا اور رکشہ ڈرائیور سیف سمیت 3ملزمان نے خاتون سےزیادتی کی۔

گذشتہ روز لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک شخص نے نوکری کے بہانے انٹرویو کیلئے بلا کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، جس کے بعد تھانہ غالب مارکیٹ میں خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

درج ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ مقدمے میں کہا گیا کہ نوکری کیلئےسیلون گئی جہاں احمد نامی نے نوکری کی یقین دہا نی کرائی، ملزم نے گلبرگ کے ایک ہوٹل میں انٹرویو کے بہانے بلایا، جہاں اس نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں مارنے کی دھمکی دی۔

The post نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے بیٹی کے سامنے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ylM6fQ

No comments:

Post a Comment