حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ آج ہوگا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 2 January 2025

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ آج ہوگا

اسلام آباد : حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ آج ہوگا، جس میں تحریک انصاف کی جانب سے تحریری مطالبات پیش کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کا یہ دوسرا دور ہوگا، اجلاس پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔

اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات میں پیش رفت کے حوالے بانی پی ٹی آئی کواعتماد میں لیا جائے گا اور اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سےتحریری مطالبات پیش کیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان حامد رضا کا کہنا ہے حکومت کو تحریری ڈرافٹ دینے کا فیصلہ آج کمیٹی کرے گی، ہمارے دو مطالبات حکومت کے سامنے ہیں، تحریری طور پر مزید حکومت کو کیا دیں؟۔

مزید پڑھیں : ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو تحریک کیلئے تیار ہیں، علی امین گنڈا پور

انھوں نے کہا کہ جاننا چاہتے ہیں حکومت کس حد تک بااختیار ہے؟ کیا حکومت کے پاس حقیقی معنوں میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار ہے؟ تاہم مذاکراتی کمیٹی ڈرافٹ سے متعلق حتمی فیصلہ کرلے گی۔

یاد رہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور حکومت کو خبردار کیا تھا کہ مطالبات منظورنہیں کیےتو پھر سے تحریک کیلئےتیار رہیں۔

انھوں نے 2025 کو حقیقی آزادی کا سال قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پھر یہ لوگ شام اوربنگلادیش کی طرح ہیلی کاپٹرمیں بھاگیں گے لیکن ہم لوگ انہیں بھاگنےنہیں دیں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sfxrmK1

No comments:

Post a Comment