اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے طبیعت ناساز ہونے پر اپنی سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت بھی ناساز ہے جس کے باعث انہوں نے سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مولانافضل الرحمان نے سیاسی سرگرمیاں اور نقل و حرکت محدود کردیں جبکہ انہیں ڈاکٹر نے مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان نے گزشتہ ہفتے وزیراعظم سے ملاقات کی، وزیراعظم ہاؤس گئے تو واپسی پر ان کے پاؤں میں تکلیف شروع ہوگئی جس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں چلنے پھرنے سے منع کیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/B3nyh1R
No comments:
Post a Comment