تحریک انصاف امریکا کی مدد کی خواہشمند نہیں: ٹرمپ کے ایلچی کے بیان پر پی ٹی آئی کا ردعمل - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 26 December 2024

تحریک انصاف امریکا کی مدد کی خواہشمند نہیں: ٹرمپ کے ایلچی کے بیان پر پی ٹی آئی کا ردعمل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کا نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مشیر رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل کے بیان پر شکر گزرا ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کہتے ہیں کہ رچرڈ گرینل کے بیان پر شکر گزار ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ مداخلت چاہتے ہیں، اگر انسانی حقوق پر کوئی بیان دیتا ہے تو اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آزادی پاکستان کے آئین وقانون، عوام کی شراکت اور عدالتوں کے ذریعے ہوگی، تحریک انصاف کسی بھی ملک بشمول امریکا کی مدد کی خواہشمند نہیں، پی ٹی آئی کسی ملک سے درخواست کرے گی نہ توقع رکھتی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کیا جانا چاہئے: ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجویز کردہ مشیر رچرڈ گرینل نے ایک بار پھر پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے۔

امریکی ٹی وی نیوز میکس کو دیے گئے انٹرویو میں رچرڈ گرینل کا کہنا تھا کہ عمران خان روایتی سیاست دانوں کی طرح نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عمران خان کے دور میں امریکا کے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UNyr4a

No comments:

Post a Comment