دبئی میں نئے سال کی آمد کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جبکہ نئے سال کی آمد کی خوشی میں محنت کشوں کے لئے بڑے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک جفاکش محنت کشوں نے تعمیر کیا ہے۔ محنت کش ہمارے پارٹنرز ہیں، مل کر نئے سال کی خوشیاں منائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئے سال پر سونے کے زیورات محنت کشوں کے خاندانوں کیلئے بطور تحفہ دیئے جائیں گے، جبکہ دو دن محنت کشوں کیلئے ہائی اسپیڈ فری انٹرنیٹ دستیاب ہوگا۔
حکام نے اعلان کیا کہ محنت کشوں کو 30 فری ٹکٹس بھی دیئے جائیں گے اس کے علاوہ محنت کشوں کو 2 نئی گاڑیاں بھی بطور تحفہ دی جائیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ درہم کے مختلف پرائز بھی محنت کشوں میں تقسیم کئے جائیں گے، اس کے علاوہ محنت کشوں کیلئے القوز، محسنہ، جبل عل میں نیو ایئر کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ محنت کش ان تقریبات میں شریک ہوں اور انعامات جیتیں۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو بڑا ریلیف مل گیا، صدر یو اے ای نے سینکڑوں شہریوں کے قرض معاف کر دیے ہیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور نائب صدر و وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے 1277 اماراتی شہریوں کے قرض معاف کرنے کی منظوری جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یو اے ای حکومت نے 1277 شہریوں کے 401 ملین مالیت سے زائد قرض معاف کیے ہیں اور اس حوالے سے بینکوں کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
مسجد الحرام آنے والے زائرین کے لئے خوشخبری
ریلیف فنڈ کمیٹی کے سربراہ اور وزیر مملکت جبرمحمد غانم کا کہنا ہے حکومت کا یہ فیصلہ شہریوں کی مدد اور ان پر قرض کا بوجھ کم کر کے ریلیف دینا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HNqfehJ
No comments:
Post a Comment