لاڑکانہ میں ووٹ دینے کے تنازع پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 3 افراد قتل - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 11 February 2024

لاڑکانہ میں ووٹ دینے کے تنازع پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 3 افراد قتل

لاڑکانہ: نوڈیرو چوک کے قریب  سیاسی مخالفین میں جھگڑے کے دوران اے ایس آئی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے ماہوٹا تھانہ کی حدود دو گروپوں میں تصادم ہوا جس میں اے ایس آئی شہید، دو افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں فائرنگ کی اطلاع پر پولیس ٹیم موقع پرپہنچ تھی، جھگڑے میں گولیاں اور لاٹھیاں لگنے سے ڈی ایس پی اور راہ گیر سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے اے ایس آئی آئی سلطان شاہ ڈیوٹی پر موجود تھے جن پر بھی تشدد کیا گیا جبکہ دیگر جاں بحق افراد میں نوجوان عمران ڈاھانی اور حسن چانڈیو شامل ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ڈہانی اور چانڈیو برادری میں ووٹ دینے کے تنازع پر فائرنگ ہوئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oC42fuR

No comments:

Post a Comment