کراچی(9 اگست 2025): محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے خوش خبری سنائی ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں آج وقفے وقفے سے بوندا باندی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع ابر آلود رہے گا اور دن بھر سمندری ہوا کیساتھ موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے اور مغربی سمت سے 15کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، دوسری جانب لاہور اور گردنواح میں آج دن کے اوقات میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں آج بھی کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، دیر، چترال، سوات، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AzBElUH
No comments:
Post a Comment