خیبر پختونخوا میں غیر قانونی کان کنی پر پابندی عائد - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 23 August 2025

خیبر پختونخوا میں غیر قانونی کان کنی پر پابندی عائد

پشاور (23 اگست 2025): خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں غیر قانونی کان کنی پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے پابندی سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق دریائے سندھ و کابل کے کناروں پر سونے کی تلاش پر 60 روزہ پابندی ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت نے سپیسر آف گولڈ پر مکمل پابندی لگائی، سوات، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی گئی۔

بتایا گیا کہ غیر قانونی کان کنی سے ماحولیاتی اور امن و امان سے متعلق خطرات پیدا ہو رہے ہیں، خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔

غیر قانونی کان کنی سے نہ صرف معیشت کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ اس سے مقامی آبادیوں اور پہاڑوں کو بھی شدید نقصان پہنچتا ہے۔ ایبٹ آباد کے چلیتر گاؤں میں غیر قانونی کان کنی کے باعث مکانوں اور پہاڑوں میں دراڑیں پڑیں۔

واضح رہے کہ سال 2019 میں صوبائی کابینہ نے منرل سیکٹر گورننس ترمیمی بل منظور کیا تھا جس کے تحت غیر قانونی کان کنی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دے گیا اور 5 سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی۔

ترمیمی بل میں کہا گیا تھا کہ غیر قانونی کان کنی میں ملوث افراد کو سزا کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے جبکہ اپیلوں کے بروقت اور مؤثر فیصلوں کیلیے ایپلٹ ٹریبونل بھی بنائی جائے گی۔

اس وقت کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد نے کہا تھا کہ معدنیات کے شعبے میں بہتری سے معیشت بہتر بنائی جا سکتی ہے، اس بل سے صوبے میں غیر قانونی کان کنی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیے جانے سے اس کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OnbRX1T

No comments:

Post a Comment