بھوپال : بھارت میں سفاکیت کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آیا ہے، جس میں ایک عورت نے اپنی بہو کو چھوٹی سی بات کیلئے جلتے ہوئے کوئلوں پر کھڑا کردیا۔
بھارت میں ایک نوجوان لڑکی کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے ساس نے سرعام دہکتے ہوئے کوئلوں پر چلنے کے لیے مجبور کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ہولناک ویڈیو میں نوجوان لڑکی کو دہکتے ہوئے کوئلوں پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کا ہے جہاں چند روز قبل مذکورہ لڑکی کو سسرال والوں نے اپنی سچائی ثابت کرنے کے لیے انگاروں پر چلنے کے لیے مجبور کیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نوجوان لڑکی سے اس کا شوہر بے پناہ محبت کرتا ہے جس پر لڑکے کی والدہ نے اپنی بہو پر الزام لگایا کہ اس نے کالا جادو کرکے میرے بیٹے کو مجھ سے دور کردیا ہے۔
نوجوان لڑکی اپنی ساس کے روز روز کے الزامات سے تنگ آکر مقامی افراد پر مشتمل پنچایت کے پاس چلی گئی تھی جنھوں نے لڑکی سے ہندوؤں کی مقدس کتاب پر کالا جادو نہ کرنے کا حلف اٹھوایا۔
لڑکی کی ساس نے مقدس کتاب پر قسم کھانے کی گواہی بھی قبول نہیں کی اور کہا کہ میں اسی وقت یقین کروں گی جب وہ انگاروں پر چلے گی۔
تمام رشتے داروں اور اہل محلہ کے سامنے اور پنچایت کی زیر نگرانی لڑکی نے دہکتے ہوئے کوئلوں پر چل کر دیکھا دیا، خوش قسمتی سے لڑکی کو کوئی زخم نہیں آئے۔
The post سفاک ساس نے بہو کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا، لیکن کیوں ؟؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38dwOiz
No comments:
Post a Comment