کورونا وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے اس دوران سب سے زیادہ متاثرہ شعبوں میں ریسٹورنٹس بھی شامل ہیں، وائرس کے پھیلاؤ روکنے کے لیے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن کیا گیا اور ریسٹورنٹس سمیت متعدد کاروبار بند ہونے کی وجہ سے انہیں نقصان اٹھانا پڑا۔
تاہم امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع ریسٹورنٹ اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا جب یہاں آنے والے ایک گاہک نے ٹپ کے طور پر ویٹرز کو غیر معمولی رقم دے دی۔
ریسٹورنٹ میں آنے والے اس شخص نے کھانا آرڈر کیا جس کا بل 144.66 ڈالر بنا تھا، اس نے کھانا کھانے کے بعد بل کا مطالبہ کیا۔
بل کی ادائیگی کے بعد گاہک نے تمام عملے کو ڈائننگ ہال میں جمع ہونے کا کہا، ریسٹورنٹس میں کل دس افراد کا عملہ تھا کیوں کہ یہ ایک چھوٹا سا سی فوڈ ریسٹورنٹ ہے۔
جب تمام عملہ جمع ہوگیا تو گاہک نے بہترین سروسز مہیا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ایک ایک فرد کو 1، 1 ہزار ڈالرز بطور ٹپ دئیے یعنی کل افراد کو 10 ہزار ڈالرز ٹپ دی جو پاکستانی روپے میں 16 لاکھ 53 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔
ہوٹل کے مالک نے بل کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ سال کئی اور انڈسٹریز کی طرح ان کے بزنس اور عملے کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا، لیکن اس کسٹمر کی رحم دلی کو دیکھ کر ان کا انسانیت پر دوبارہ بھروسہ قائم ہو گیا ہے۔
انہوں نے اپنی پوری ٹیم کی طرف سے اس کسٹمر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں عام طور پر وہ جذباتی نہیں ہوتے لیکن اس شخص نے انہیں جذباتی کر دیا ہے۔
The post ویٹرز کو ساڑھے 16 لاکھ روپے ٹپ دینے والا انوکھا گاہک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3yg6L4M
No comments:
Post a Comment