دبئی : کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، ٹیسٹ سیریز میں اٹھارہ وکٹیں لینے والے شاہین شاہ آفریدی کیریئر بیسٹ رینکنگ پر پہنچ گئے۔ شاہین شاہ آفریدی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے بولرز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آگئے۔
بابر اعظم ایک درجے بہتری کے بعد ساتویں اور فواد عالم اکیسویں نمبر پر براجمان ہیں۔ رینکنگ میں فاسٹ بولرحسن علی اور محمد عباس کی تنزلی ہوئی ہے۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق فواد عالم بھی چونتیس درجے ترقی کے بعد پچپن سے اکیس ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک درجے بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔
اس کے علاوہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں اظہر علی، عابد علی حسن علی، محمد عباس اور فہیم اشرف کی رینکنگ میں تنزلی آئی ہے۔
The post آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ : شاہین شاہ آفریدی فہرست میں شامل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jbplH8
No comments:
Post a Comment