اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج قوم سےاہم خطاب کریں گے، جس میں حکومت کی3سال کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے ، وزیراعظم کا خطاب ملک بھرمیں عوامی مقامات پربراہِ راست دکھانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے 3 سال مکمل ہونے پر آج تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں وزیراعظم عمران خان قوم سےاہم خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وہ حکومت کی 3 سال کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے۔
وزیراعظم کاخطاب ملک بھرمیں عوامی مقامات پربراہِ راست دکھانےکافیصلہ کیا گیا ہے ، اس حوالے سے خطاب کی براہ راست نشریات کے انتظامات کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ، انصاف یوتھ ونگ کےنوجوان خطاب عوام کودکھانےکےانتظامات کریں گے۔
خطاب نشر کرنے کیلئے لاہور، کراچی،پشاور،کوئٹہ سمیت گلگت،ملتان اورحیدرآباد میں بڑی اسکرینیں نصب ہوں گی۔
خیال رہے حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کرنےکی تقریبات تقریبات 18اگست کو ہونا تھیں تاہم حکومت نے تقریبات محرم کےاحترام میں ایک ہفتےکیلئے مؤخر کردی تھی۔
The post حکومت کی 3 سالہ کارکردگی ، وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DjmgwQ
No comments:
Post a Comment