30 اکتوبر سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! سعودی عرب میں اہم اعلان - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 26 August 2021

30 اکتوبر سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! سعودی عرب میں اہم اعلان

ریاض: سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 30 اکتوبر سے نرسری اور پرائمری کے طلبا بھی اسکول جاسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مملکت میں آئندہ چند روز سے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہونے جارہا ہے اور تعلیمی اداروں میں ان طلبا کو داخل ہونے دیا جائے گا جن کی عمر 12 سال یا اس سے زائد ہو اور ویکسینیشن بھی شرط ہے۔

سعودی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ نرسری اور پرائمری اسکول کے طلبا 30 اکتوبر 2021 سے براہ راست اسکول کے ذریعے تعلیم حاصل کرسکیں گے، فی الحال ان کی تعلیمی سرگرمیاں آن جاری رہیں گی۔

وزارت تعلیم نے نیا تعلیمی سال شروع کرنے کے لیے آپریشنل ماڈلز اور گائیڈز کی منظوری دی ہے، مملکت کے 13 صوبوں اور کمشنریوں میں تعلیمی اداروں کو اس سلسلے میں تحریری ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

سعودی طلبا کے لیے اچھی خبر!

نرسری اور پرائمری اسکول میں طلبا منظور شدہ ایجوکیشن پلیٹ فارموں کے ذریعے آن لائن تعلیم حاصل کریں گے۔

ہدایت نامہ کے مطابق پرائمری اور نرسری کے طالب علموں کی کلاسیں ساڑھے تین بجے سے لے کر شام سات بجے تک ہوں گی، اگر 70 فیصد آبادی نے دو خوراکیں لگوا لیں تو مذکورہ بچوں کو 30 اکتوبر سے پہلے بھی بلایا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں 12 برس اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں اور بچیوں کو مڈل اور ثانوی اسکولوں میں آ کر تعلیم حاصل کرنے کی اجازت اس صورت میں ہوگی جبکہ وہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔

The post 30 اکتوبر سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! سعودی عرب میں اہم اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38dv5JY

No comments:

Post a Comment