نئی دہلی: بھارت کے وائلڈ لائف فوٹوگرافر نے چیتے اور انسانوں کے درمیان خوف ناک تصادم کے مناظر کیمرے کی آنکھ سے قید کرلیے اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دہشت ناک واقعہ بھارتی شہر جےپور کے نیشنل پارک میں پیش آیا جہاں درمیان سے گزرنے والی سڑک پر چیتا بائیک سے ٹکرا گیا، موٹرسائیکل پر تین افراد سوار تھے، تصادم اتنا زوردار تھا کہ جانور سمیت انسان بھی کلابازی کھا کر پڑے۔
خوش قسمتی سے چیتے نے پلٹ کر حملہ نہیں کیا اور جنگل کی طرف چلتا بنا۔ عموماً اس طرح کے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہوتا ہے کیوں کہ ماضی میں ایسا ہوچکا ہے۔
بھاتی فوٹوگرافر نے کمال مہارت سے واقعے کی تصاویر کھینچیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔
خیال ر ہے کہ نیشنل پارک کی اس گزرگاہ سے گاڑیوں کے گزرنے کی اجازت ہے، بائیک چلانے والوں کے ساتھ جان لیوا حادثہ پیش آسکتا ہے۔ محکمہ جنگلات نے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ وہ احتیاط کریں۔
The post دہشت ناک واقعہ، چیتے اور انسانوں کے درمیان خوفناک تصادم، آگے کیا ہوا؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PHFKXw
No comments:
Post a Comment