نئی دہلی : چوکیدار نے اسکول کی دیوار چڑھ کر میدان میں داخل ہونے کی پاداش میں چھٹی جماعت کے طالب علم پر ڈنڈوں کی برسات کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چھٹی جماعت کے طالب علم پر تشدد کا واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع وشاکاپٹنم میں پیش آیا، جہاں اسکول کی چھٹی کے دن میں کچھ طالب علم کھیلنے کی غرض سے اسکول کے میدان میں جانا چاہتے تھے۔
اتوار کی چھٹی تھی تو بچوں نے اسکول کے میدان میں کھیلنے کا پروگرام بنایا لیکن چوکیدار نے اسکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جس پر بچوں نے بس کا ہارن بجا کر اسے پریشان کرنا شروع کردیا۔
بچوں کی شرارت پر چوکیدار مشتعل ہوگیا اور بچوں کو وہاں سے روانہ کیا، کہ اتنے میں ایک چھٹی جماعت کا طالب علم دیوار چڑھ کر اسکول کے میدان میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا جو چوکیدار کے ہتھے چڑھ گیا۔
چوکیدار نے بچے کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے بچے کے جسم پر زخموں کے نشانات بھی نمایاں ہوگئے۔
طالب علم پر تشدد کی خبر والدین کو ہوئی تو متاثرہ بچے کے والدین نے چوکیدار کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرادی۔
The post چوکیدار کا کمسن طالب علم پر بہیمانہ تشدد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3m7CNf5
No comments:
Post a Comment