اسلام آباد:حکومت کا فلاحی ریاست کی جانب ایک اور اہم اقدام سامنے آگیا، گوجرانوالہ میں بھی 2 لنگر خانے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بھی دو لنگر خانے کھولے جائیں گے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے گوجرانوالہ لاری اڈہ پر پناہ گاہ بنانے کے حوالے سے دورہ کیا۔
ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا خواب ہے پاکستان میں کوئی نادار اور غریب بھوکانہ سوسکے، گوجرانوالہ میں 2 لنگر خانے کھولے جائیں گے، وزیراعظم عمران ایک فلاحی ریاست چاہتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم احساس پروگرام کے تحت نچلے اور نادار طبقے کو اٹھانا چاہتے ہیں۔ فروری تک گوجرانوالہ میں لنگر خانے قائم کیے جائیں گے۔ حکومت مستقبل میں مزید ایسے اقدامات کرے گی۔
اسلام آباد کے بعد تھرپارکر میں بھی لنگر خانہ کھولنے کا فیصلہ
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کیا تھا، لنگر اسکیم سماجی و فلاحی بہبود کے جامع پروگرام احساس کا اہم جزو ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ لنگر پروگرام کے آغاز سے انھیں بہت خوشی ہے، جب تک لوگوں کو روزگار نہیں ملتا لنگر پروگرام کو بڑھاتے رہیں گے، کم زور طبقے کی مدد کی جائے گی تو ریاست میں برکت آئے گی۔
بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے لنگر خانہ پروگرام کو ملک بھر کے پس ماندہ علاقوں تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا، اسلام آباد کے بعد اب سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی لنگر خانہ کھولا جائے گا۔
The post حکومت کا فلاحی ریاست کی جانب ایک اور اہم قدم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Qkvdzg
No comments:
Post a Comment