ٹک ٹاک کا جنون، موٹر سائیکل رائیڈرز موت سے کھیلنے لگ گئے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 3 January 2020

ٹک ٹاک کا جنون، موٹر سائیکل رائیڈرز موت سے کھیلنے لگ گئے

کراچی: ٹک ٹاک کے جنون میں نوجوان موت سے بھی کھیلنے لگے ہیں، کراچی میں یہ جنون موٹر سائیکل رائیڈرز کو حوالات تک لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی تیموریہ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 موٹر سائیکل رائیڈرز کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، موٹر سائیکلیں بھی ضبط کر لی گئیں۔ ایف آئی آر کے مطابق گرفتار افراد کے فعل سے انسانی جان و مال کو خطرہ لاحق تھا، ملزمان کو موقع ہی پر حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا۔

برائے مہربانی بچوں‌ کو ٹک ٹاک سے دور رکھیں، فہد مصطفیٰ کی اپیل

پولیس کے مطابق ملزمان سخی حسن چورنگی کی طرف جانے والی سڑک پر خطرناک انداز میں ون ویلنگ کر رہے تھے، جنھیں موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔ ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، اور ایک موٹر سائیکل والے دوسری کی ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں میرباز، حیدر، احسان اور حمزہ شامل ہیں، جن کے خلاف مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سیالکوٹ میں ٹک ٹاک اسٹار بننے کی خواہش نے پنجاب کے نوجوان طالب علم کی جان لے لی تھی، 3 کم سن دوست پستول کے ساتھ ٹک ٹاک بنا رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی، اور کھروٹا سیداں کا رہایشی عمار حیدر جاں بحق ہو گیا۔

The post ٹک ٹاک کا جنون، موٹر سائیکل رائیڈرز موت سے کھیلنے لگ گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39GnRh9

No comments:

Post a Comment