ایک اور کامیابی، امریکا نے پاکستان کے لیے ایک اہم پروگرام بحال کر دیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 3 January 2020

ایک اور کامیابی، امریکا نے پاکستان کے لیے ایک اہم پروگرام بحال کر دیا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کے لیے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام بحال کر دیا ہے، گزشتہ ماہ اس پروگرام کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکا کے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے امریکا نے ایک اہم پروگرام بحال کر دیا ہے، امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے آئی ایم ای ٹی پروگرام بحالی کی توثیق کر دی ہے۔ یہ پروگرام گزشتہ ایک سال سے معطل تھا۔

ایلس ویلز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ اقدام مشترکہ ترجیحات کے حصول کے لیے فوجی تعاون مستحکم کرنے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے، تاہم مجموعی طور پر پاکستان کی سیکورٹی امداد کی معطلی برقرار رہے گی۔

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے معاشی میدان میں حکومتی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزارت خارجہ کی کوششوں اور آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں معاشی اصلاحات ممکن ہوئیں۔

انھوں نے یہ بات معاشی اصلاحات کے باعث موڈیز کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری پر کہی تھی، ایلس ویلز نے ٹویٹر پر پاکستانی حکومت کی معاشی میدان میں اصلاحات کی تعریف کی، اور کہا کہ پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کے منفی سے مستحکم ہونے پر انھیں خوشی ہے۔

The post ایک اور کامیابی، امریکا نے پاکستان کے لیے ایک اہم پروگرام بحال کر دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QlizQA

No comments:

Post a Comment