ملک بھر میں گیس بحران لیکن خیبر پختون خوا کے لیے بڑی خوش خبری - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 3 January 2020

ملک بھر میں گیس بحران لیکن خیبر پختون خوا کے لیے بڑی خوش خبری

پشاور: ملک بھر میں گیس بحران ہے لیکن خیبر پختون خوا کے لیے بڑی خوش خبری آ گئی، آج صوبے میں گیس نیٹ ورک کی توسیع اور بحالی کے منصوبے کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ آج پختون خوا میں گورنر کے پی، وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزیر گیس نیٹ ورک کی توسیع اور بحالی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

یہ منصوبہ یو ایف جی نقصانات پر قابو کے لیے 14 سیلز میٹر اسٹیشنز کے تحت بنایا گیا ہے، ترجمان کے مطابق منصوبے میں کرک، کوہاٹ اور ہنگو کے دیہات کو شامل کیا گیا ہے، ان دیہات میں گیس نیٹ ورک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ موجودہ نیٹ ورک کی بحالی بھی کی جائے گی۔

سوئی ناردرن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مجموعی ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک 2677 کلو میٹر طویل ہوگا، اس منصوبے کی کُل لاگت 9 ارب روپے ہوگی، پہلے مرحلے میں کمپنی 512 کلو میٹر طویل نیٹ ورک بچھائے گی، اور اس سے 48 دیہات کے 19 ہزار صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔

خیال رہے کہ ملک میں سردیاں بڑھتے ہی گیس بحران نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث گھروں کے چولھے بھی جلنا مشکل ہو گیا ہے۔

The post ملک بھر میں گیس بحران لیکن خیبر پختون خوا کے لیے بڑی خوش خبری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37A28FM

No comments:

Post a Comment