کراچی: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر خواتین کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر خواتین مسافروں کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اندرون و بیرون ملک جانے والی مسافر خواتین کے لیے علیحدہ کاؤنٹر قائم کر دیے۔
کاؤنٹرز کے قیام سے اب خواتین مسافر ائیر پورٹ پر قائم کردہ علیحدہ لائن سے گرز کر اسکریننگ کا مرحلہ مکمل کریں گی، ائیر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رش اور لمبی قطاروں کے باعث خواتین مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق دیگر ائیر پورٹس پر بھی خواتین مسافروں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے فاسٹ ٹریک سروس متعارف
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیے فاسٹ ٹریک سروس بھی متعارف کرا دی تھی، جس سے بیرون ملک آنے جانے والے مسافروں کی سفری دستاویزات اور سامان کی جانچ پڑتال کم وقت میں ہونے لگی ہے۔
اس سلسلے میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر بین الاقوامی روانگی کے لاؤنج میں مسافروں کی سہولت کے لیے فاسٹ ٹریک سروس متعارف کرائی گئی۔
The post وزیر اعظم کی ہدایت پر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر خواتین کی سہولت کے لیے اقدام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36lq9QY
No comments:
Post a Comment