موچی گیٹ کے گودام میں آتش زدگی، 4 افراد جاں بحق - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 1 January 2020

موچی گیٹ کے گودام میں آتش زدگی، 4 افراد جاں بحق

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور کے مشہور موچی گیٹ کے قریب چمڑے کے گودام میں آتش زدگی کا خوف ناک واقعہ پیش آیا ہے، آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، جب کہ 21 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لاہور کے موچی گیٹ کے قریب چمڑے کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والے خوف ناک آگ نے 4 افراد کی زندگیاں نگل لی ہیں، ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے اکیس افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جنھیں آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت مالک،عبدالودود، خداداد اور فیروز خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ موچی گیٹ کے قریب چمڑے کے گودام میں لگی آگ پر کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پا لیا گیا ہے، ریسکیو 1122 کی 5 گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے میں حصہ لیا، گودام میں دھواں بھرنے سے دو درجن کے قریب لوگ شدید متاثر ہوئے، جنھیں طبی امداد کے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق آگ لاہور کے علاقے گوالمنڈی موچی گیٹ لیدر گودام کی پہلی منزل پر لگی تھی۔

The post موچی گیٹ کے گودام میں آتش زدگی، 4 افراد جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39zk8lt

No comments:

Post a Comment