واشنگٹن : امریکی حکام نے سائبر خطرات سے بچنے کےلیے سرکاری موبائل فونز میں چینی ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگادی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے اور جاسوسی سے بچنے کےلیے دفاتر میں استعمال ہونے والے موبائل فونز میں چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔
امریکی فوج کی ترجمان لیفٹننٹ کرنل روبن اوشوا کا ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ سائبر خطرات کے پیش نظر کیا گیا۔
دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کے زیر استعمال ٹک ٹاک ایپ پر اس سے قبل بھی امریکا اور دیگر ممالک میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا جس کے باعث اس کی جانچ بھی کی گئی تھی۔
ٹک ٹاک اپنے صارفین کو 15 سیکنڈز کے ویڈیو کی سہولت فراہم کرتی ہے، گانوں اور دیگر ویڈیوز کو دلچسپ بھی بنایا جاتا ہے جبکہ صارفین اس کو محدود بھی کرسکتے ہیں۔
امریکی فوج کی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ فوج نے اپنے عہدیداروں کو دسمبر کے وسط میں ہدایت کی تھی کہ سرکاری موبائل میں ٹک ٹاک کا استعمال روک دیں اور اسی طرح امریکی نیوی نے بھی ایسے ہی اقدامات اٹھائے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی افواج نے عہدیداروں کے ذاتی موبائلوں میں اس طرح کی کوئی قدغن نہیں لگائی لیکن ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس نے حال ہی میں ملازمین کو ہدایات جاری کی تھیں کہ جو بھی اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرے تو ہوشیار رہے۔
The post حکومت کا بڑا اعلان، ٹک ٹاک پر پابندی عائد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37qA2N9
No comments:
Post a Comment